ٹریکٹر پر لاؤڈ سپیکر لگانے والا ڈرائیور پکڑا گیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ٹریکٹر پر لاؤڈ سپیکر نصب کرکے دوسروں کے لیے درد سر بننے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔
تھانہ صدر کے علاقہ بائی پاس پر پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو قابو کرلیا جو ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاؤڈ سپیکر پر بلند آواز میں گانے بجا کر دوسروں کے لیے درد سر بنا ہوا تھا پولیس نے ملزم سکندر کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔