ٹریفک پولیس افسروں کی یونیفارم پر باڈی کیم لگا دیئے گئے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ٹریفک پولیس کے چالاننگ سسٹم کو شفاف بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جار ہے ہےں ۔ ٹریفک پولیس کے فیلڈ سٹاف کی یونیفارم پر باڈی کیم لگا دیئے گئے ۔
ڈی پی او عبداللہ احمد نے ٹریفک پولیس کے چلاننگ افسران کی یونیفارم میں باڈی کیم لگائے ۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولےس آفےسر عبداللہ احمد نے مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے بتاےاہے کہ کیمرے کی آنکھ سے ٹریفک پولیس کی کارروائی کو مانیٹر کیا جائے گا ۔ باڈی کیم کا مقصد چالاننگ سسٹم کو مزید صاف اور شفاف بنانا ہے ،باڈی کیمروں سے چالانوں کو مکمل ثبوت کے ساتھ مانیٹر کیا جائے گا ۔ ان کا مزےد کہنا تھا کہ ٹرےفک قوانےن پر عملدرآمد ےقےنی بنانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جار ہے ہےں ۔ شہری اپنے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں ۔