شورکوٹ :2 منشیات فروش گرفتار بھاری مقدار میں آئس ، ہیروئن برآمد

شورکوٹ :2 منشیات فروش گرفتار  بھاری مقدار میں آئس ، ہیروئن برآمد

جھنگ،شورکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) شورکوٹ پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ کینٹ محمد سعید اقبال کی زیر نگرانی چوکی 17 گھگھ پل کے انچارج سب انسپکٹر محمد عمران اکرم ، اے ایس آئی غازی ضیاءاﷲنے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر بروقت کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش علی زیب اقبال سکنہ محلہ قادری کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1032 گرام آئس اورناکہ پر بدنام زمانہ منشیات فروش بشارت کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 1060 گرام ہیروئن برآمد کر لی، پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں