گوجرہ :چوری کی وارداتیں،6 شہری موٹر سائیکلوں سے محروم

گوجرہ :چوری کی وارداتیں،6 شہری موٹر سائیکلوں سے محروم

گوجرہ( نما ئندہ دُنیا )چوری کی وارداتوں میں مختلف مقامات سے شہریوں کی 6موٹر سائیکلیں غائب۔

معلوم ہواہے کہ یوسف ٹاؤن کے رہائشی محمد قاسم نے اپنی موٹر سائیکل محلہ کی جامع مسجد کے باہرکھڑی کی جسے نامعلوم افراد نے چوری کر لیا اور فرار ہو گئے ، اسی طرح نیو ماڈل ٹاؤن کے رہائشی محمد ادریس کی موٹر سائیکل مسجد کے باہر سے ،عیدگاہ سے جمیل احمد کی موٹر سائیکل ،چک نمبر344ج ب کے محمد عثمان کی موٹر سائیکل مسجد کے باہر سے ،چک نمبر370ج ب کے محمد طیب کی موٹر سائیکل گوجرہ میں بنک کے باہر سے اورچک نمبر434ج ب کے محمد خالد کی موٹر سائیکل اس کے گھر کے باہر سے چوری کر لی گئی، وارداتوں کی اطلاع تھانہ صدر،سٹی اور نواں لاہور پولیس کو دے دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں