چنیوٹ :وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا ہزاروں افراد کیلئے نیاز کا اہتمام
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ میں یوم عاشور کے موقع پر وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ہزاروں افراد کیلئے نیاز کا خصوصی اہتمام کیا اوراس موقع پر انہوں نے مرکزی تعزیہ جلوس کا اپنے ڈیرہ کے باہر استقبال کیا۔۔۔
تعزیہ کے لائسنس دار ملک حسن نے شہر میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر قیصر احمد شیخ کا شکریہ ادا کیا اور مرحوم عرفان قیصر کے لیے دعا ئے مغفرت کی ۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں قیصر احمد شیخ نے کہاچنیوٹ میرا شہر ہے ، یہاں یوم عاشور کے موقع پر امن، اتحاد اور بھائی چارے کا عملی مظاہرہ ہو رہا ہے ، جہاں لوگ مل جل کر نیاز تقسیم کر رہے ہیں ،آج کا پُرامن ماحول عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا۔