سمندری: 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
سمندری(نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی پولیس کی ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی ،3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، لاکھوں نقدی اور لوٹا گیا سامان برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے ایس ایچ او نجم الحسن نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت گینگ کو سرغنہ اسفند اور 2ساتھیوں زاہد اور علی رضا سمیت گرفتار کر لیا، ان کے قبضہ سے 6عدد موٹر سائیکلیں،موبائل فونز اور 10 لاکھ روپے نقدی برآمد کر لی گئی ، ملزمان 16مقدمات میں مطلوب تھے ۔