جھنگ :بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 3ملزم پکڑے گئے
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ پولیس نے بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے 3ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق جھنگ کی سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے بین الصوبائی ڈاکوؤں کے خطرناک گینگ کے 3کارندوں کو گرفتار کر لیا جو حالیہ دنوں میں بڑی واردات میں ملوث تھا ، 7 جولائی کو چنیوٹ موڑ کے قریب چار ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ایک شخص سے 19 لاکھ روپے لوٹ لئے تھے ۔ پولیس نے پانچ روز کے اندر ملزمان کو لاہور سے گرفتار کر لیا ،مزید سنگین وارداتوں کے انکشاف کی توقع کی جا رہی ہے ۔