ٹوبہ :پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے اجلاس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں اسسٹنٹ کمشنرز صدف اکبر، اقراناصر سمیت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گزشتہ ہفتے کی انفرادی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ زاہد شریف نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے 56 ہزار سے زائد مارکیٹ انسپیکشنز کی گئیں، گرانفروشی پر 2 لاکھ 27 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ذیشان لبھا مسیح نے واضح کیا کہ گرانفروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔