سیل شدہ دکانیں زبردستی کھولنے پر 4دکاندار گرفتار

سیل شدہ دکانیں زبردستی کھولنے پر 4دکاندار گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سول ڈیفنس کی کارروائیاں، سیل شدہ دکانیں زبردستی کھولنے پر چار دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ 79 موڑ سمیت دیگر علاقوں میں محکمہ سول ڈیفنس نے غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کی چار دکانیں سیل کردیں تاہم ٹیم کے جاتے ہی دکانداروں نے سرکاری سیل توڑ کر دوبارہ سے کاروبار شروع کرلیا۔ جس کی اطلاع ملنے پر سول ڈیفنس انسٹرکٹر محمد عرفان موقع پر پہنچ گئے اور چاردکانداروں کو پولیس کے حوالے کردیا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں