پیر محل:سی ای او ہیلتھ اوراسسٹنٹ کمشنر کا دورہ ہسپتال

پیر محل:سی ای او ہیلتھ اوراسسٹنٹ کمشنر کا دورہ ہسپتال

پیرمحل(نمائندہ دنیا )ٹوبہ ٹیک سنگھ میں نئے تعینات ہو نے والے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم گجرکا اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ذوالفقار صابر کے ہمراہ دورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مزمل حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سی ای او ہیلتھ اور اسسٹنٹ کمشنر نے ایمر جنسی وارڈ ،میڈیسن سٹور اور دیگر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کر نے کیساتھ ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی حاضریوں کو بھی چیک کیا اور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی خیریت بھی دریافت کی۔اس موقع پر انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر ہارون مجید کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ علاج و معالجہ کی غرض سے ہسپتال آنیوالے بیمار افراد کوفری ادویات اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا ئے ، اگر کوئی ڈاکٹر و اہلکار فرائض میں غفلت کا مرتکب پایا گیا تو اسکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عملہ کی حاضریوں کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کا آغاز کردیا ہے جبکہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کر نے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے مذید کہا کہ ڈاکٹرز سمیت دیگر سٹاف اپنی کارکردگی کو اور بھی بہتر بنائیں ،قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار صابر، ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کاشف ندیم کا ایم ایس ڈاکٹر ہارون مجید اور دیگر عملہ استقبال کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں