واسا جھنگ کے قیام کے بعد ٹرانزیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت واسا جھنگ کے قیام کے بعد ضلعی ٹرانزیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔
میونسپل کمیٹی اور دیگر اداروں سے سیوریج، واٹر سپلائی، ڈرینج، مشینری، ہیومن ریسورس اور دیگر اثاثہ جات کی منتقلی کے طریقہ کار اور لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ واسا کا قیام حکومت پنجاب کا تاریخی قدم ہے جو شہریوں کو جدید اور معیاری بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔متعلقہ محکمے فوری طور پر مشینری، گاڑیوں، سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کی تفصیلات اور ملازمین کی مکمل فہرستیں مرتب کر کے واسا کو فراہم کریں، واسا جھنگ کو 15 اگست تک مکمل طور پر فعال کرینگے ۔