کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی لمحۂ فکریہ ، شہباز گجر

کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی لمحۂ فکریہ ، شہباز گجر

پاک فوج کے جوان بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر رہے ہیں

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جمعیت علماء اسلام  کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک ناسور بن چکی ہے ، کے پی کے اور بلوچستان میں آئے روز دہشتگردانہ کارروائیاں انتہائی تشویشناک اور قابلِ مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر رہے ہیں، تاہم اس افسوسناک صورتحال میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو پوری قوت کے ساتھ دہشت گرد عناصر کا قلع قمع کرنا ہوگا۔ شہباز گجر نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے باوجود دہشت گردی پر مکمل قابو نہ پانا پوری قوم کے لیے لمحۂ فکریہ ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ خارجہ پالیسی کو مزید مؤثر بنایا جائے اور بھارتی خفیہ ایجنسی  را  کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کی پشت پناہی کے حوالے سے عالمی اداروں اور عالمی برادری کو آگاہ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں