منرل واٹر کے نام پر غیر معیاری پانی کی تیاری اور فروخت
غیر معیاری پانی کر اور جعلی لیبل لگا کر کم قیمت پر دکانداروں کو بیچا جاتا ہے
چناب نگر (نامہ نگار )چناب نگر اور گردونواح میں منرل واٹر کے نام پر غیر معیاری پانی کی تیاری اور فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے ، جس سے شہری بیمار ہونے لگے ہیں۔ خود ساختہ پلانٹس میں غیر معیاری پانی بھرا جاتا ہے اور جعلی لیبل لگا کر کم قیمت پر دکانداروں کو بیچا جاتا ہے ، جو بعد میں شہروں میں منافع کے لیے فروخت کر دیتے ہیں۔ یہ دھندہ متعدد علاقوں میں جاری ہے جبکہ فوڈ اتھارٹی جعلی منرل واٹر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں دکھائی دیتی ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں فروخت ہونے والے منرل واٹر کے نمونے حاصل کر کے ٹیسٹ کروائے جائیں، معیاری پانی فروخت کرنے والوں کو اجازت دی جائے اور غیر معیاری پانی فروخت کرنے والے کارخانوں کو سیل کیا جائے ۔