لین دین کے تنازع پر4افراد کا شہری پر بہیمانہ تشدد،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)رقم کے لین دین کے تنازع پر شہری کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 255 رب میں رقم کے لین دین پر محمد نثار کو ملزم محمد الیاس نے اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ قابو کرلیا۔۔۔
اور لوہے کے راڈ سے مار مار کر لہولہان کردیا، شہری کی حالت غیر ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔