سمندری: ناقص صفائی پر اسسٹنٹ کمشنر کا ایکشن، عملہ کی سرزنش

سمندری: ناقص صفائی پر اسسٹنٹ کمشنر کا ایکشن، عملہ کی سرزنش

عملے نے وارڈ نمبر 11 میں نالیوں سے گندگی اٹھا کر صفائی مکمل کی ،مکین کااظہارتشکر

سمندری (نمائندہ دنیا) عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر سمندری قمر محمود منج نے میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 11 میں صفائی کے ناقص انتظامات پر ستھرا پنجاب عملہ کی سرزنش کرتے ہوئے فوری بہتری کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ سستی اور لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ بعد ازاں عملے نے نالیوں سے گندگی اٹھا کر صفائی مکمل کی۔ وارڈ مکینوں نے بروقت کارروائی پر اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں