زرعی یونیورسٹی میں انٹر ہاسٹل سپورٹس گالا کا افتتاح کردیاگیا

زرعی یونیورسٹی میں انٹر ہاسٹل سپورٹس گالا کا افتتاح کردیاگیا

نوجوانوں کو صحتمند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی ضرورت : وائس چانسلر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ وہ کھیلوں کو روزمرہ کا حصہ بنا کر مضبوط جسمانی صحت حاصل کر سکیں، کیونکہ صحت مند جسم ہی صحت مند زندگی کی علامت ہے ۔ وہ فی میل ہال وارڈن آفس کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر ہاسٹل سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ سپورٹس گالا 18 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ؎

ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ یونیورسٹی میں جدید ترین کھیلوں کی سہولیات دستیاب ہیں جن سے طلبہ بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے طرزِ زندگی نے معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کو متاثر کیا ہے ، اس رجحان کے خاتمے کے لیے طلبہ کو کھیلوں کی طرف لانا ناگزیر ہے ۔فی میل چیف ہال وارڈن ڈاکٹر سدرہ اعجاز نے بتایا کہ سپورٹس گالا میں رسہ کشی، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، کرکٹ سمیت مختلف مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں خواتین کے لیے جدید ترین اسپورٹس کمپلیکس اور بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں