علی زیب فاؤنڈیشن کی 30سالہ فلاحی خدمات کا جشن کل منایا جائے گا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)علی زیب فاؤنڈیشن اپنی 30 سالہ فلاحی خدمات کا جشن 18 اکتوبر، بروز ہفتہ، علی زیب فاؤنڈیشن غلام محمد آباد فیصل آباد میں منائے گی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید شاہد علی زیدی کے مطابق تقریب میں بانی اراکین، عطیہ دہندگان اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا، جبکہ بلڈ ڈونرز کو ایوارڈز بھی دئیے جائیں گے ۔ تقریب میں تھیلیسیمیا کے معصوم بچوں کے ساتھ خوشیوں کے لمحات بانٹے جائیں گے ۔