ایل پی جی ری فلنگ کا غیر قانونی یونٹ چلانیوالا دکاندار گرفتار

ایل پی جی ری فلنگ کا غیر قانونی  یونٹ چلانیوالا دکاندار گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سرکاری سیل توڑ کر ایل پی جی ری فلنگ کا غیر قانونی یونٹ چلانے والے دکاندار کو حراست میں لے لیا گیا۔

تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ جھال چوک کے قریب محکمہ سول ڈیفنس کے انسٹرکٹر قدیر احمد نے ایل پی جی ری فلنگ کا غیرقانونی یونٹ سیل کردیا تاہم ٹیم کے جاتے ہی یونٹ کے مالک گلباز نے سرکاری سیل توڑ کر دوبارہ دھندہ شروع کرلیا جس کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں