پیرمحل: فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والا دکاندار گرفتار
پیرمحل (نمائندہ دنیا )محلہ کوثر آباد پیرمحل میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر مہوش انوارالحق نے دکاندار شفیق احمد ولد محمد سلیم کو ناقص صفائی ستھرائی کے ساتھ ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرتے ہوئے پکڑ لیا، جس پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔دوسری جانب پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ۔