انسداد پولیو مہم ،14 لاکھ 42 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

انسداد پولیو مہم ،14 لاکھ 42 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے

مہم کے آخری روز سو فیصد ہدف حصول کیلئے مشنری جذبے سے کام کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ضلع میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران تین روز میں 14 لاکھ 42 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے ایوننگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ مہم کے آخری روز سو فیصد ہدف کے حصول کے لیے مشنری جذبے سے کام کیا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ گھروں سے غیر حاضر بچوں کو قطرے پلانے تک سکون سے نہ بیٹھا جائے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کے اجلاس کی بھی صدارت کی اور کہا کہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کو مزید تیز کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں