ٹوبہ: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ،کارکردگی کا جائزہ

ٹوبہ: پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس ،کارکردگی کا جائزہ

مجسٹریٹس نے 6135 انسپکشنز کے دوران 2 لاکھ 77 ہزار روپے کے جرمانے کئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہفتہ وار کارکردگی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل

ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح، اسسٹنٹ کمشنرز منور حسین، صدف ارشاد سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ زاہد شریف نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجسٹریٹس نے 6135 انسپکشنز کے دوران 2 لاکھ 77 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے ۔ آٹے کی 2395 انسپیکشنز میں 7500، چینی کی 1965 انسپکشنز میں 19 ہزار جبکہ روٹی کی 1734 انسپکشنز کے دوران 26 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ہدایت کی کہ گرانفروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، جبکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول حکومتِ پنجاب کی پالیسی کا اہم حصہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں