غیر قانونی مذبحہ خانہ بنا نے والے 2افراد کیخلاف مقدمہ
بیمار جانوروں کا بھاری مقدار میں گوشت برآمد ،2 ملزم فرار ہو گئے
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)غیر قانونی مذبحہ خانہ بنا کر بیمار جانوروں کا گوشت بیچنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ سمن آباد کے علاقہ جوالا نگر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے انسپکٹر محمد احسن نے اہل علاقہ کی شکایت پر کارروائی کی جہاں غیر قانونی مذبحہ خانے سے بیمار جانوروں کا بھاری مقدار میں گوشت برآمد کرلیا گیا۔ کارروائی کے دوران دو ملز م موقع سے فرار ہوگئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ قبضہ میں لیا گیا گوشت بھی تلف کردیا گیا۔