پیرمحل :شہید حوالدار محمد آصف فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

پیرمحل :شہید حوالدار محمد آصف  فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

پیرمحل،سندھلیانوالی (نمائندہ دنیا،سٹی رپورٹر) وزیرستان میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے حوالدار محمد آصف کو آبائی گاؤں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔۔۔

نواحی گاؤں یونین کونسل بہار شاہ کے رہائشی حوالدار محمد آصف کو افواج پاکستان کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں اہل علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات کی کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ یاد رہے شہید حوالدار محمد آصف سندھلیانوالی کے نواحی علاقہ بہار شاہ کے رہائشی تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں