بیوی بچوں پر تشدد اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) بیوی اور بچوں پر تشدد کرنے اور انہیں ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تھانہ وویمن پولیس نے ملزم عبید اللہ کو گرفتار کیا، جو مبینہ طور پر گھریلو رنجش کے باعث اپنی اہلیہ یاسمین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا تھا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔ شکایت موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ وویمن مدیحہ ارشاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے ۔