چنیوٹ:فوڈ سیفٹی ٹیموں کا بھرپور ایکشن ، ملاوٹ زدہ دودھ تلف
قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر کریانہ سٹورز ، ملک سیل پوائنٹس کو جرمانے
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے تعطیل کے روز بھی ضلع بھر میں انسپکشنز جاری رکھے ۔ اس دوران 38 دودھ بردار گاڑیوں اور 84 فوڈ سے منسلکہ کاروباروں کی چیکنگ کی گئی، اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر کریانہ سٹورز اور ملک سیل پوائنٹس پر جرمانے عائد کئے گئے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ دوران معائنہ دودھ کی کوالٹی انتہائی ناقص پائی گئی، جس کے باعث ملاوٹ زدہ دودھ تلف کر دیا گیا۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباروں پر مجموعی طور پر 47 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ، جبکہ ایک کلو سے زائد غیر معیاری خوراک بھی برآمد کر کے تلف کی گئی۔