جڑانوالہ: جماعت اسلامی کی بلدیاتی کالے قانون کے خلاف ریلی
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر جڑانوالہ میں بھی پنجاب کے بلدیاتی کالے قانون کے خلاف ریلی نکالی گئی، جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی جڑانوالہ ڈاکٹر سعید احمد نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بلدیات کے لیے بنایا گیا کالا قانون مکمل طور پر مسترد ہے ۔ ملک بھر میں اس قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے اور حکومت کا مقصد اختیارات کو منتخب عوامی نمائندوں تک منتقل نہ ہونے دینا ہے ۔