سمندری :مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈکیتی کا زیر حراست ملزم زخمی
ملزم وسیم کو ریکوری کیلئے لے جایا جا رہاتھا، ساتھیوں نے حملہ کر دیا
سمندری(نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈکیتی کا زیر حراست ملزم زخمی ہو گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ میں انچارج انویسٹی گیشن برکت علی دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ڈکیتی کے ملزم وسیم کو کو برآمدگی کیلئے لے جا رہے تھے کہ بارہ مربع کے قریب موٹر سائیکل سوار 3 نامعلوم ملزموں نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کیلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں وسیم زخمی ہو گیا جبکہ حملہ آور بائی پاس 465گ ب کی طرف فرار ہو گئے ،پولیس نے زخمی ملزم وسیم کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔