ٹو بہ ٹیک سنگھ :پیرا ویٹرنری سٹاف میں 68 موٹر سائیکلیں تقسیم
مقصد فیلڈ سروسز کو مزید فعال اور مؤثر بنانا ہے :ڈاکٹر حیدر علی، ڈاکٹر حنا ظفر
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ٹو بہ ٹیک سنگھ میں محکمہ لائیو سٹاک کے پیرا ویٹرنری سٹاف میں 68 موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حیدر علی خان بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے ۔تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حنا ظفر سمیت محکمہ کے دیگر افسروں اور پیرا ویٹرنری سٹاف موجود تھا۔ اس موقع پر موٹر سائیکلیں فیلڈ عملے کے حوالے کی گئیں۔تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی فراہمی کا مقصد فیلڈ سروسز کو مزید فعال اور مؤثر بنانا ہے ۔ڈاکٹر حنا ظفر نے کہا کہ کسانوں کو بروقت رہنمائی فراہم کی جا سکے گی۔