سیکرڈ ہارٹ کانوینٹ ہائی سکول میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد
کرسمس مسیحی برادری کی خوشیوں کا تہوار، ہم برابر کے شریک ہیں:میاں مقصود
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)سیکرڈ ہارٹ کانوینٹ ہائی سکول میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی سپیشل مجسٹریٹ و اسسٹنٹ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد میاں مقصود احمد تھے ۔ اس موقع پر فادر ظفر اقبال، برادر ساجد بشیر پرنسپل لاسال ہائی سکول و کالج، سسٹر نسیم نیامت پرنسپل سیکرڈ ہارٹ ہائی سکول، عامر رحمت، میاں تیمور ریاض اور دیگر بھی موجود تھے ۔تقریب کے دوران مہمان خصوصی میاں مقصود احمد نے کرسمس کا کیک کاٹا اور شرکاء کو کرسمس کی مبارکباد دی۔
اس موقع پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ کرسمس کا مذہبی تہوار مسیحی برادری کے افراد کے چہروں پر خوشیاں بکھیرتا ہے اور ہم اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان میں مسلمانوں کے ساتھ مسیحی برادری سمیت دیگر تمام مذاہب کے افراد کو یکساں حقوق حاصل ہیں اور سب ایک دوسرے کی خوشیوں میں برابر شریک ہو کر ملک کو امن کا گہوارہ بنا رہے ہیں۔