کمالیہ :اے سی کی ہدایت پر کرسمس کے موقع پر صفائی کے جامع انتظامات
کمالیہ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کی خصوصی ہدایت پر کرسمس کے موقع پر چرچ روڈ اور ملحقہ دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے جامع انتظامات کئے جا رہے ہیں۔۔۔
تاکہ مسیحی برادری اور شہریوں کو صاف، محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے ۔اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے ہدایت کی کہ کرسمس تقریبات کے دوران صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ، چرچ روڈ سمیت تمام اہم مقامات، گلیوں اور بازاروں کی مکمل صفائی کو یقینی بنایا جائے ۔ اقلیتی برادری کے مذہبی تہواروں کے موقع پر سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ شہریوں نے انتظامیہ کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے تحت عوامی سہولیات کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔