فیصل آباد پولیس کی کامیاب حکمت عملی ، رواں سال جرائم کی وارداتوں میں 50 فیصد کمی

فیصل آباد  پولیس کی کامیاب حکمت عملی ، رواں سال جرائم کی وارداتوں میں 50 فیصد کمی

2025میں ڈکیتی قتل کی15،لوٹ مار کی30ہزار سے زائد ،گزشتہ برس ڈکیتی قتل کی29،لوٹ مار کی41ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئی تھیں:جاری اعدادوشمار

فیصل آباد (عبدالباسط سے )رواں برس پولیس کی اپنائی گئی مؤثر اور بہترین حکمت عملی کے باعث ڈکیتی، چوری، راہزنی، قتل ، دوران ڈکیتی وارداتِ قتل، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں گزشتہ برس کی نسبت 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سال 2025 میں سنگین جرائم کی وارداتوں بارے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال دوران ڈکیتی قتل کی 15وارداتیں رپورٹ ہوئیں جو 2024 میں 29  تھیں، اسی طرح گزشتہ سال دوران ڈکیتی شہریوں کو زخمی کرنے کے 183 واقعات رپورٹ ہوئے۔

جبکہ رواں برس یہ تعداد 103رہ گئی،2025 میں ڈکیتی، چوری، راہزنی اور دیگر لوٹ مار کی 30 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں جبکہ 2024 میں یہ 41 ہزار سے زائد تھیں، اس طرح ڈکیتی، چوری اور راہزنی سمیت دیگر لوٹ مار کی وارداتوں میں تقریباً 76 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف4 ہزار سے زائد کاروائیاں کی گئیں۔

منشیات فروشی میں ملوث 5 ہزار   افراد کو گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں، 7 ہزار سے زائد انتہائی خطرناک اشتہاری ملزموں کو  گرفتار کیا گیا۔رواں سال قتل کے 302 واقعات رپورٹ ہوئے 2024 میں 380 تھے ، اسی طرح اقدام قتل کے 480 واقعات ہوئے جو گزشتہ سال 680 سے زائد تھے ۔    آر پی او سہیل اختر سکھیرا اورسی پی او صاحبزادہ بلال عمر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہمہ وقت مصروفِ عمل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں