سمندری:ہسپتال میں پارکنگ فیس وصولی کے نام پر شہریوں کی تذلیل

سمندری:ہسپتال میں پارکنگ فیس  وصولی کے نام پر شہریوں کی تذلیل

سمندری(نمائندہ دنیا)سول ہسپتال میں پارکنگ فیس کی وصولی کے نام پر مبینہ طور پر شہریوں کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز رویہ اور شیڈول سے ہٹ کر فیس وصول کرنے کی شکایات سامنے آنے پر شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال آنے والا ہر شخص مجبوری اور پریشانی کے عالم میں آتا ہے مگر ہسپتال میں پہلے مرحلے پر پارکنگ کے دوران شہریوں کے ساتھ غیر مناسب رویہ اپنایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے پارکنگ فیس وصول کرنے والوں اور شہریوں کے درمیان جھگڑے روزانہ کا معمول بن چکے ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ سول ہسپتال میں پارکنگ فیس وصولی کے نظام میں اصلاحات کی جائیں تاکہ شہریوں کو سہولت اور عزت کے ساتھ خدمات فراہم کی جا سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں