سڑکیں بحال پروگرام کے تحت شاہراہوں کی مرمت کا کام جاری
شہریوں کو معیاری سہولیات دینے کیلئے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں:کمشنر
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن سڑکیں بحال، پنجاب خوشحالپروگرام کے تحت ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد شہر کی شاہراہوں کو آرام دہ اور معیاری بنانے کیلئے سرگرم ہے ، اس ضمن میں مختلف شاہرات پر پیچ ورکنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے جبکہ اگلے مرحلے میں سرگودھا روڈ پر پیچ ورک مکمل کر لیا گیا ہے ۔ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر راجہ جہانگیر انور نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن شہریوں کو دورانِ سفر معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور عوام کو محفوظ و آرام دہ سفر کی سہولت میسر آ سکے۔