عسکری قیادت کیخلاف ہرزہ سرائی برداشت نہیں:تاجر رہنماء
چیف آف ڈیفنس فورسز کے خلاف دھمکیوں پر برطانوی حکومت کارروائی کرے خواجہ شاہد رزاق ، شیخ سعید، میاں ریاض شاہد، مرزا اشرف مغل و دیگر کا مطالبہ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ اور صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد، چیئرمین مرزا اشرف مغل، صدر ینگ ٹریڈرز سہیل نیاز طور اور دیگر سینئر رہنماؤں نے اپنی اور ملک بھر کی تاجر برادری کی جانب سے برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کے خلاف انتہائی اشتعال انگیز، توہین آمیز اور قابلِ اعتراض زبان استعمال کرنے اور قتل کی کھلم کھلا دھمکیاں دینے کی ایک اجلاس میں شدید مذمت کی ہے ۔ تاجر رہنماؤں نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شرپسند خاتون اور دیگر ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اس موقع پر سینئر رہنماؤں مرزا طالب صدیق بیگ، حاجی شمشاد علی، مرزا مظہر صدیق بیگ، چودھری اعجاز احمد، محمد یعقوب اعوان، چودھری محمد اسلم، مرزا افضل مغل، حاجی ندیم ، ایس ایم ایوب، چودھری شاہد ندیم، ثمریز سومی، مرزا محمد اکرم، غلام نبی بٹ، چودھری محمد اکرم، مہر نعیم، رانا عبداللہ اشفاق، ملک عبدالواحد، ملک عباس اشرف، میاں اشرف مٹھو، ملک ذوالفقار علی، شیخ ارسلان اسلم، فیصل وحید، اقبال وزیر، حاجی عبدالحمید ، عمران مجید ملک، حاجی خالد محمود ، چودھری ارشد گجر، چودھری اشرف گجر، عبدالقیم انور، ملک محمد افضل، عمران علی خان، عمران جگنو، حاجی یاسین، خواجہ شجاع، محمد بلال اور مرزا شہزاد بھی موجود تھے ۔تاجر رہنماؤں نے کہا کہ پوری قوم چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، اپنی عسکری قیادت کے خلاف کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز کو برداشت نہیں کیا جائے گا،برطانوی حکومت کو اس معاملے کا فوری نوٹس لینا ہوگا۔