جڑانوالہ کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دے دیا گیا

 جڑانوالہ کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دے دیا گیا

بلدیاتی انتخابات کے لئے حد بندیوں کے مرحلے کاکام مکمل ہو گیا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حد بندیوں کے مرحلے کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور شہر کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دے دیا گیا ہے ۔ اس کے تحت ایک تحصیل کونسل اور چار میونسپل کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، جن میں کھرڑیانوالہ، بچیانہ، مکوآنہ اور ستیانہ شامل ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر آفس میں حد بندی کی ابتدائی فہرست آویزاں کر دی گئی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن بننے سے مقامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے ، جبکہ بعض حلقوں نے جڑانوالہ کو ضلع بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں