فیسکو ملازمین کے بچوں میں تعلیمی وظائف تقسیم کئے گئے

 فیسکو ملازمین کے بچوں میں تعلیمی وظائف تقسیم کئے گئے

مختلف کیڈرز کے افسروں و ملازمین کے 44بچوں کو تعلیمی وظائف جاری کیے گئے

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایت پر فیسکو کے ملازمین کے بچوں کو تعلیمی وظائف کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان فیسکو کے مطابق یہ اقدام کمپنی کی جانب سے ملازمین کی فلاح و بہبود کے تسلسل میں ایک اہم قدم ہے ، جس کا مقصد ملازمین کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ترجمان کے مطابق تعلیمی سال 2024-25 کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فیسکو کے مختلف کیڈرز کے افسران و ملازمین کے 44 بچوں کو تعلیمی وظائف جاری کیے گئے ہیں۔

کلاس نہم کے 11 طلبہ کو 2 لاکھ 80 ہزار روپے ، میٹرک کے 3 طلبہ کو 80 ہزار روپے ، فرسٹ ایئر کے 13 طلبہ کو 4 لاکھ روپے ، سیکنڈ ایئر کے 5 طلبہ کو ایک لاکھ 50 ہزار روپے ، مختلف بیچلر ڈگری پروگرامز کے 8 طلبہ کو 3 لاکھ 90 ہزار روپے جبکہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے 3 طلبہ کو ایک لاکھ 20ہزار روپے بطور سکالرشپ دئیے گئے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ جن ملازمین نے اپنے بچوں کے تعلیمی وظائف کیلئے درخواستیں جمع کروائی تھیں، ان کی باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد وظائف کی رقم منظور کی گئی ہے ۔ فیسکو انتظامیہ محنتی ملازمین کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے بچوں کی تعلیمی ترقی کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں