کماد کی کٹائی سے متعلق محکمہ زراعت کی ہدایات جاری

کماد کی کٹائی سے متعلق محکمہ زراعت کی ہدایات جاری

کاشتکار ستمبر کاشتہ اور مونڈھی فصل کی کٹائی کو ترجیح دیں:محکمہ زراعت پنجاب

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کماد کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فصل کی کٹائی کا عمل جاری رکھیں اور ستمبر میں کاشتہ کماد اور مونڈھی فصل کو ترجیحی بنیادوں پر کاٹیں۔ ترجمان کے مطابق کماد کی کٹائی سطح زمین سے آدھا تا ایک انچ گہری کی جائے ، کیونکہ زیرِ زمین موجود آنکھیں زیادہ صحت مند ماحول میں پھوٹتی ہیں جبکہ مڈھوں میں پائے جانے والے گڑوؤں کی سنڈیاں بھی تلف ہو جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مونڈھی فصل رکھنے کے لیے کٹائی 15 جنوری کے بعد کی جائے تاکہ بہتر پیداوار حاصل ہو سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ بہاریہ کماد کی کاشت کے لیے زمین کے انتخاب اور دیگر ضروری وسائل کا بروقت بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ترجمان محکمہ زراعت نے کورے کے ممکنہ اندیشے کے پیش نظر کاشتکاروں کو مشورہ دیا کہ کھڑی فصل، بالخصوص بیج کے لیے تیار کی گئی فصل کو بروقت آبپاشی فراہم کریں۔ مزید کہا گیا کہ کٹائی کے بعد کماد کو جلد از جلد شوگر مل تک سپلائی کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں