شورکو ٹ چھاؤ نی:گلیوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری خوفزدہ

شورکو ٹ چھاؤ نی:گلیوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری خوفزدہ

صبح ، شام کے اوقات میں بازار آنا جانا مشکل ہو گیا ،بچے ، بزرگ اور خواتین پریشان

شورکو ٹ چھاؤ نی (نمائندہ دنیا)مین بازار اور گلی محلوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری خوفزدہ۔شورکوٹ چھاؤنی کے مین بازار اور ملحقہ گلی محلوں میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ دن ہو یا رات، آوارہ کتے ٹولیوں کی صورت میں سڑکوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں گھومتے نظر آتے ہیں جس کے باعث عوام شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔مقامی دکانداروں اور رہائشیوں کے مطابق آوارہ کتوں کے دندنانے سے بچے ، بزرگ اور خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ کئی شہریوں کا کہنا ہے کہ صبح اور شام کے اوقات میں بازار آنا جانا مشکل ہو گیا ہے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں