ادارے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ روکنے میں ناکام

 ادارے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ روکنے میں ناکام

مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ میں بھیڑ بکریوں کی طرح سوار کرنا بھی معمول

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)ٹریفک پولیس، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکمے گنے کی ٹرالیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔اوورلوڈ شدہ گاڑیاں اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی سے روزانہ حادثات رونما ہو رہے ہیں جس سے انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ میں بھیڑ بکریوں کی طرح سوار کرنا اور زائد کرایہ وصول کرنا بھی معمول بن گیا ہے ۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں