چناب نگر:بجلی کی لوڈ شیڈنگ،گیس کی بندش سے شہری پریشان
شہری کھانا پکانے اور دیگر گھریلو ضروریات پوری نہیں کر پا رہے ، شدید احتجاج
چناب نگر (نامہ نگار )شہر میں بار بار بجلی کی بندش اور وولٹیج میں کمی بیشی نے شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے ۔ متعدد شہری اپنے برقی آلات استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔اسی طرح محکمہ سوئی گیس نے بھی امتیازی سلوک کرتے ہوئے گیس کی بندش کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ، جس کی وجہ سے شہری کھانا پکانے اور دیگر گھریلو ضروریات پوری نہیں کر پا رہے ۔شہریوں نے گیس کی بلاجواز بندش اور بجلی کے مسائل پر شدید احتجاج کیا اور متعلقہ حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔