جھنگ میں آٹے کی سرکاری نرخوں پر فراہمی جاری

جھنگ میں آٹے کی سرکاری نرخوں پر فراہمی جاری

10کلوگرام آٹے کا تھیلا 905 روپے ، 20 کلوگرام کا تھیلا 1,810 میں دستیاب ڈپٹی کمشنر علی اکبر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا ، مریضوں کی عیادت

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جھنگ میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ ضلع میں 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 905 روپے جبکہ 20 کلوگرام کا تھیلا 1,810 روپے میں دستیاب ہے ۔ ضلع بھر میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے اور کسی قسم کی قلت کا سامنا نہیں۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ آٹے کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جا رہی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسی طرح وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے محکمانہ سروسز اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں