چنیوٹ :فش پوائنٹس اور کریانہ سٹورز کو بھاری جرمانے
حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد جگہوں پر کارروائی
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی صحت کیلئے نقصان دہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے ۔ فوڈ بزنسز میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد جگہوں پر جرمانے عائد کیے گئے ۔موسم کے پیش نظر فش پوائنٹس کی معائنہ مہم کے دوران صفائی اور سٹوریج کے ناقص انتظامات پائے گئے ، جن پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔ مزید کارروائیوں کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 49 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ۔اسی طرح کریانہ اسٹور سے دوران معائنہ 16 کلوگرام سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات برآمد کر کے تلف کروائی گئیں، تاکہ عوامی صحت کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔