زیر تعمیر مکان سے واٹر پمپ اور دیگر سامان چوری

 زیر تعمیر مکان سے واٹر پمپ  اور دیگر سامان چوری

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ رضا آباد کے علاقے کوکیاں والا روڈ پر ساجد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے رات کی تاریکی میں اس کے زیر تعمیر مکان سے واٹر پمپ، بجلی کی تاریں اور دیگر بھاری مالیت کا سامان چوری کر لیا اور فرار ہو گئے ۔

 پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں