واسا ہیڈ آفس میں چینی نئے سال کی تقریب کا انعقاد

واسا ہیڈ آفس میں چینی نئے سال کی تقریب کا انعقاد

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)واسا فیصل آباد کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب رضا اور چینی انجینئرز نے ہمسایہ دوست ملک چین کا نیا سال جوش و خروش سے منایا۔

 اس سلسلے میں واسا ہیڈ آفس میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی منیجنگ ڈائریکٹر واسا تھے ، جبکہ فرنچ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ فیز ٹو پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور واسا افسران بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر نئے سال کی آمد کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے چینی انجینئرز اور چین کے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین کی حکومت کی جانب سے رواں سال گھوڑے کے سال کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فرنچ منصوبہ فیز ٹو کے تعمیراتی کاموں کو گھوڑے کی رفتار کے ساتھ مکمل کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان قریبی دوست ممالک ہیں جو تجارتی، سفارتی اور ترقیاتی شعبوں میں ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرنچ منصوبہ فیز ٹو ایک بڑا منصوبہ ہے ، جس کی تکمیل سے فیصل آباد میں شہریوں کو پانی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔چینی انجینئرز نے نئے سال کی مبارکباد اور نیک خواہشات پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں