روزانہ کی بنیاد پر سہولت بازاروں کی نگرانی کرونگا:ڈی سی

روزانہ کی بنیاد پر سہولت بازاروں کی نگرانی کرونگا:ڈی سی

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو معیاری اشیائے ضروریہ سستے داموں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور رمضان المبارک کے دوران کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے سہولت بازار جھنگ روڈ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مختلف سٹالز کا معائنہ کیا، اشیائے خورونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور ریٹ لسٹوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے واضح کیا کہ سہولت بازار میں 16 اشیائے ضروریہ پر خصوصی سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے اور متعدد اشیاء مارکیٹ ریٹ سے 10 تا 15 فیصد کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ سہولت بازار میں چکن، بیسن، آٹا، چینی، آلو، پیاز، ٹماٹر، گھیا کدو، لہسن، لیموں، دال چنا، سیب، کیلا، کھجور، امرود، خربوزہ سمیت دیگر اشیاء نمایاں رعایت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر سہولت بازاروں کی نگرانی کریں گے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں