سب انسپکٹر کے عہدے پرترقی پانے والوں کو بیجز لگائے گئے
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چنیوٹ پولیس کے اہلکاروں کو پبلک سروس کمیشن سروس کوٹہ کے ذریعے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔
ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف،ایس پی انوسٹی گیشن چنیوٹ محمد نوازنے ترقی پانے افسروں کو ان کے عزیز و اقارب کے ہمراہ مل کر ترقی کے بیج لگائے ۔ ترقی پانے والوں میں ہارون حمزہ،اﷲ بخش،محمد عمران صادق،آصف شہزاد،محمد عثمان،محمد اکرام، ساجد علی،وقار الحسن شامل ہیں۔