کھرڑیانوالہ: ہیوی ٹریفک روکنے والا آہنی جنگلہ تیسری مرتبہ ٹوٹ گیا

کھرڑیانوالہ: ہیوی ٹریفک روکنے  والا آہنی جنگلہ تیسری مرتبہ ٹوٹ گیا

کھرڑیانوالہ (نمائندہ دنیا )جھمرہ روڈ، کھرڑیانوالہ میں ہیوی گاڑیوں کے داخلے کے باعث مین بازار میں ٹریفک جام رہتا تھا اور شہریوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

مقامی تنظیموں کی درخواست پر انتظامیہ نے اڈا چوک کھرڑیانوالہ میں جھمرہ روڈ مین بازار کی طرف جانے والی ہیوی ٹریفک روکنے کے لیے آہنی جنگلہ نصب کیا، جو آج تیسری مرتبہ ڈرائیور کی غفلت سے ٹوٹ گیا۔ذرائع کے مطابق ڈرائیور نے گیارہ فٹ اونچے جنگلہ سے گاڑی گزارنے کی بار بار کوشش کی، جس سے جنگلہ زمین پر گر گیا۔ اس سے قبل یہ جنگلہ دو مرتبہ بھی ٹوٹ چکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں