بزنس مین عثمان رفیق کی جانب سے افطاری کا اہتمام
شورکوٹ (نمائندہ دنیا)معروف بزنس مین عثمان رفیق کی جانب سے دوست احباب کے اعزاز میں افطاری کا اہتمام کیا گیا۔رضوان، ذیشان، عمران، چوہدری شہزاد ، پروفیسر فیاض جاوید، قیصر اور منعم لطیف سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔۔۔
اس موقع پر عثمان رفیق کا کہنا تھا کہ ماہِ رمضان رحمتوں والا مہینہ ہے ، افطاری کے مواقع پر دوست احباب سے ملاقات اور باہمی محبت کو فروغ دینے کا موقع بھی میسر آتا ہے ۔ اس موقع پر ملک و قوم اور ایران کی کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔