ٹھیکیدار سڑک کا کام چھوڑ کر غائب،نوٹس کامطالبہ
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا)عرصہ دراز سے تعمیر کی منتظر چک 66 ج ب دھاندرہ کی بوڑھ سٹاپ تا بلوموڑ روڈ ایک بار پھر ادھوری رہ گئی۔۔۔
ٹھیکیدار کام چھوڑ کر غائب،دھول مٹی اور گردوغبار سے رہائشی شدید مشکلات میں مبتلا،ٹریفک کا بہائوبھی متاثر، مقامی رہائشیوں رانا فاروق،رانا توصیف،رانا نبیل،رانا اعظم، حسین،شمس الحق،رانا صغیر،میاں وکی ودیگرنے حکام سے نوٹس لیکر سڑک کی جلد تعمیرکا مطالبہ کیاہے۔