وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر لگوانے والا گرفتار

وین میں غیر معیاری گیس  سلنڈر لگوانے والا گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو قابو کر لیا گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا غیر معیاری اور خستہ حال گیس سلنڈر جان لیوا حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس پر پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں